ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان کی شاندار کارکردگی

  ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،پاکستان کی شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کٹھمنڈو(آئی این پی)ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چار برانز میڈلز بھی جیتے، جن میں بوائز انڈر 15 ڈبلز میں ابدال محمد خان اور نور خان، انڈر 19 مکسڈ ڈبلز میں طحہ بلال اور زنیرہ خان، انڈر 19 بوائز ٹیم ایونٹ میں ابدال محمد خان، طحہ بلال، عطاالمنان ملہی، مطاہر امین اور موسی امین کی ٹیم، اور انڈر 15 بوائز ٹیم ایونٹ میں ابدال محمد خان، نور خان اور ابو ہریرہ شامل تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کھلاڑی سیلف فنانس کی بنیاد پر اس چیمپئن شپ میں شریک ہوئے۔ تاہم، مالی مشکلات کی وجہ سے گرلز انڈر 19 کے منتخب کھلاڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب اس چیمپئن شپ میں شرکت سے قاصر رہے۔اسی طرح گرلز انڈر 15 ایونٹ کے لیے منتخب تین کھلاڑیوں میں سے دو بھی مالی مشکلات کی وجہ سے اس ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکیں۔