پولیس افسران، اہلکاروں میں تعریفی اسناد، انعامات تقسیم

  پولیس افسران، اہلکاروں میں تعریفی اسناد، انعامات تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں 09 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 20 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ موجودہ ملکی و سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب پولیس کے بہادر جوان لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔ پاک فوج، اداروں اور شہریوں کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینگے افسران و اہلکاروں کی خطرناک مجرمان کے خلاف کاروائیاں قابل فخر ہیں۔ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔   دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے  ملاقات کی۔ آئی جی   ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ 

  تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -