شاہد خاقان کی رخصتی کے بعد راحیل شریف نگران وزیراعظم بن سکتے ہیں: حافظ حسین احمد
سبی (آئی این پی) متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی نااہلی اور شاہد خاقان عباسی کی رخصتی کے بعد راحیل شریف کے آنے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں، نگران کی بجائے مستقل وزیراعظم کے چانس زیادہ ہیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بلوچستان میں حالات کو درست کرنے کیلئے عوامی نمائندوں کو اختیارات دئیے جائیں تو مسائل کا تدارک ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حافظ حسین احمد نے کہا ملک میں چند نشستوں میں رددو بدل سے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقے متاثر ہوئے لیکن حلقہ بندیوں کو جواز بنا کر انتخابات سے راہِ فرار کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔ اسی طرح سی پیک گوادر اور بلوچستان کی ترقی کے نام پر ہے مگر سی پیک کو لاہور میں پیک کردیا ہے۔