”وزیراعظم کیساتھ ’ڈریم پیئر‘ بنانا چاہتا ہوں“ اظہر محمود نے دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کرکٹرز میں سے کن کا انتخاب کیا؟

”وزیراعظم کیساتھ ’ڈریم پیئر‘ بنانا چاہتا ہوں“ اظہر محمود نے دلی خواہش کا ...
”وزیراعظم کیساتھ ’ڈریم پیئر‘ بنانا چاہتا ہوں“ اظہر محمود نے دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کرکٹرز میں سے کن کا انتخاب کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے 1992ءورلڈکپ وننگ کپتان اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کیساتھ ”ڈریم پیئر“ بنانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچوں میں 900 رنز اور 39 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق آل راﺅنڈر اظہر محمود نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ہمراہ اپنی ڈریم جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ماضی کے عظیم آل راﺅنڈر کو دیکھ کر ہی تو میں نے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا تھا، عمران خان میرے پسندیدہ کرکٹر اور ہیرو تھے اس لئے میں ان کیساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہوں۔
1997ءمیں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست سنچری اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچری سکور کرکے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اظہر محمود نے عصر حاضر کے کرکٹرز میں سے بابراعظم کےساتھ بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ باؤلنگ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
موجودہ کرکٹرز میں سے ڈریم پیئر کا چناؤ کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ میں بائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں اور میں انہیں بخوبی جانتا ہوں۔ آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ رینکنگ میں سرفہرست بلے باز بابراعظم کے ساتھ اپنا ڈریم بیٹنگ پیئر بنانا چاہوں گا کیونکہ ان کی ٹائمنگ لاجواب ہے اور میں سابق باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی بیشتر اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھ چکا ہوں۔

مزید :

کھیل -