رتوڈیرو میں لڑکی کا اغواء اور زیادتی، تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال منتقل
لاڑکانہ(آئی این پی) صوبہ سندھ کے شہر رتوڈیرو میں ایک لڑکی کا اغوا ءاور زیادتی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو کے علاقے نادر شاہ میں متعدد ملزمان نے ایک 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، محمدی کالونی کی رہائشی لڑکی کو اغواء کیا گیا اور پھر زیادتی کی گئی۔رشتہ داروں نے متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آپریشن کے بعد آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی رتوڈیرو نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔