انگلینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کے لئے تیار،ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر بہت پر جوش ہیں ٹام ہیریسن

انگلینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کے لئے تیار،ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے ...
انگلینڈ بھی ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کے لئے تیار،ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر بہت پر جوش ہیں ٹام ہیریسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈے نائٹ ٹیسٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ نے آئندہ سال ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے،اس میچ کے ساتھ ہی انگلینڈ ڈے نائٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ سال کھیلا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا جبکہ رنگین وردی کی جگہ روایتی سفید رنگ کی جرسی کا استعمال کیا جائے گا۔ڈے نائٹ میچز کے انعقاد کا مقصد ان تمام لوگوں کو میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ تک لانا ہے جو دن میں اپنی نوکریوں کی وجہ سے میدان کا رخ نہیں کر سکتے۔آئی سی سی کی جانب سے تصدیق ہونے کی صورت میں آئندہ سال برمنگھم میں 17 سے 21 اگست تک انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی اور میچ انگلش وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہونے کے بجائے دوپہر 2 بجے ہو گا۔دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس ٹیسٹ میچز کو دیکھنے کیلئے میدان میں تماشائیوں کی بڑی تعداد آتی ہے لیکن خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ دن کے آخری حصے میں شاید انگلش تماشائیوں کیلئے سازگار نہ ہو۔اس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ میں سورج دیر سے غروب ہونے کے سبب اس حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا برطانوی سرزمین پر ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے ثمرات سامنے آ سکیں گے۔

دوسری طرف انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے ممکنہ انعقاد کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو ایک نئی زندگی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ مزید شائقین کو کھیل کی جانب متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات جاننے کا بھی بہترین موقع ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دن اور شام میں انعقاد کے ساتھ اسے کس طرح جدید لائف اسٹائل کے مطابق ڈھا سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -