پاک آسٹریلیاٹیسٹ سیریز،گراؤنڈز خالی رہنے کا اندیشہ

پاک آسٹریلیاٹیسٹ سیریز،گراؤنڈز خالی رہنے کا اندیشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے انٹرنیشنل سیزن کے آغاز پر کھیلی جانے والی اولین ٹیسٹ سیریز میں کمزور پلاننگ کے سبب گراؤنڈز خالی رہنے کا اندیشہ ہے کیونکہ پی سی بی کی جانب سے آسٹریلیا کیخلاف میچز کا شیڈول بناتے وقت مقامی تعطیلات کو اہمیت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ کے دوران بھی دیگر ممالک کے برعکس شائقین نے پاکستان کے میچوں میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اب آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ پی سی بی حکام نے سیریز کا شیڈول تیار کرتے وقت مقامی طور پر جمعے اور ہفتے کی ہفتہ وار تعطیل کو اہمیت دینا بھی مناسب نہیں سمجھا اور پہلا ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو کر آئندہ پانچ روز تک ایسے حالات میں جاری رہے گا جب مقامی شائقین اپنی ملازمتوں میں مصروف ہوں گے اور جمعرات کو اس میچ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کینگروز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ بھی 16 اکتوبر بروز منگل شروع ہوگا جو پانچ روز تک جاری رہنے کی صورت میں ہفتے تک کھیلا جائے گا لیکن چونکہ اس خطے میں عام طور پر ٹیسٹ میچز چار روز میں ختم ہو جاتے ہیں لہٰذا امکان یہی ہے کہ اس کا اختتام جمعے کو ہو سکتا ہے جبکہ سابق پی سی بی انتظامیہ نے تین میں سے دو ٹی ٹوئنٹی بھی بدھ اور اتوار کو رکھے ہیں۔