ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی
ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شعیب ملک کی دوسری بیوی ثنا جاوید کے سابق شوہر  عمیر جیسوال نے بھی دوسری شادی کر لی ۔

 تفصیلات کے مطابق عمیر جسوال نے انسٹاگرام  پردلہا بنے اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا اور قرآن شریف کی آیت بھی لکھی جس کا مطلب تھا ' آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے'،گلوکار عمیر نے دوسری شادی کس سے کی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں، عمیر کی اس پوسٹ پر دوستوں اور مداحوں کی جانب سے گلوکار کو مبارک باد دی جارہی ہے۔ 
 واضح رہے کہ گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، دونوں کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا،تاہم گزشتہ سال جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے نکاح کی تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں ، پھر رواں سال جنوری میں عمیر اور ثنا کی علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب  ثنا اور  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی شادی کی خبر سامنےآئی۔

مزید :

تفریح -