امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ امریکی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ غلطی سے گرائے گئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ گئے ہیں تاہم ایک کو معمول زخم آئے ہیں۔
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کے قریب سے گزر رہا تھا ، میزائل کروز گیٹس برگ نے غلطی سے میزائل مار کر طیارے کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ بحیرہ احمر گزشتہ ایک برس سے ملٹری حب بنا ہوا ہے اور امریکی فورسز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کو روکنے کے لیے حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔