جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، قومی ٹیم میں 3تبدیلیاں
کیپ ٹاؤن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں،محمد حسنین، سفیان مقیم اور طیب طاہر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جبکہ عرفان خان نیاز، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، محمد رضوان، کامران غلام،سلمان علی آغا، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔