ترک اداکاروں کے پرستار پاکستانیوں نے اداکار یاسر حسین کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا

ترک اداکاروں کے پرستار پاکستانیوں نے اداکار یاسر حسین کا بھی سافٹ ویئر اپ ...
ترک اداکاروں کے پرستار پاکستانیوں نے اداکار یاسر حسین کا بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور اس میں کام کرنے والی اداکارہ اسریٰ بیلجک اور اداکار انگین ایلتن پاکستان میں پاکستانی فنکاروں سے بھی زیادہ مقبول ہو گئے اور یہاں مختلف برانڈز نے انہیں اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنا شروع کر دیا۔ اس پر کچھ پاکستانی فنکاروں کی طرف سے حاسدانہ بیانات داغے گئے مگر ہر ایسے فنکار کو پاکستانیوں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر ڈالا جس میں خرابی کی وجہ سے وہ ان ترک فنکاروں سے حسد کر رہے تھے۔ اب اداکار یاسر حسین کا سافٹ ویئر بھی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپ ڈیٹ کر دیا ہے جنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں مبینہ طور پر ان ترک فنکاروں کو ’انٹرنیشنل گندگی‘ قرار دے دیا تھا۔ 
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کے بعد یاسر حسین اپنے اس سابق بیان سے ہی مکر گئے ہیں اور ایک پوسٹ میں لکھ دیا ہے کہ ”بھائی میری ہر بات کو ترک ڈرامے کی کاسٹ سے مت جوڑیں۔ میں اداکاروں کی بہت عزت کرتا ہوں۔ آپ سب سے زیادہ۔ باتوں کو گھمایا مت کریں۔ میرے علاوہ بھی دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ مجھے نظرانداز کریں۔“چلیں، دیرآید درست آید کے مصداق، دیر سے ہی سہی اور سوشل میڈیا پر درگت بنوانے کے بعد ہی سہی لیکن یاسر حسین نے ترک اداکاروں کی عزت تو کرنی شروع کر دی۔

مزید :

تفریح -