آج بھی جنگ ستمبر کے جذبے اور اتحاد سے ہر مشکل اور ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے:بلال اظہر کیانی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جہلم سے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نےجنگ ستمبر کے شہدا ءاور غازیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ارض پاک کی حفاظت کا فرض نبھاتے ہوئے بے مثال بہادری کی سنہری تاریخ لکھی۔ افواج پاکستان اور اہل پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے اتحاد اور جذبے کی قوت نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ آج بھی جنگ ستمبر کے جذبے اور اتحاد سے ہر مشکل اور ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔یوم دفاع اہل پاکستان کی طرح جہلم کے لوگوں کے لیے بھی بہت خاص ہے جو شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے۔