توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، جمشید چیمہ انکی اہلیہ اور دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، جمشید چیمہ انکی اہلیہ اور دیگر رہنماؤں کی ...
توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، جمشید چیمہ انکی اہلیہ اور دیگر رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات میں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات پر سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ، کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے اور مسلم لیگ( ن) کا دفتر جلانے سمیت 9 مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں۔