خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے سرائیکی صوبہ ناگزیر ہے،جمشید دستی

خطے کی محرومیاں دور کرنے کیلئے سرائیکی صوبہ ناگزیر ہے،جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،خان پور(پ ر،تحصیل رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ خطہ کی محرومیاں دورکرنے کیلئے سرائیکی صوبہ ناگزیر ہے۔ان خیالا کا اظہار انہوں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ ہم تاج لنگاہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے سرائیکی صوبہ کی منزل حاصل کریں گے۔دریں اثناء پاکستان عوامی راج کے چیرمین اور ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے پاکستان عوامی راج کے مرکزی رہنما سرداردلشادخان رند سے ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان میں بھارتی ایٹم بم ملکی سالمیت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے نوازشریف اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لیے ہر حد کراس کرسکتا ہے وزیراعلی شہباز شریف نے نوازشریف کو پنجاب میں موجودہ وزیراعظم سے بھی زیادہ سرکاری پروٹوکول دے کر عدالتی احکامات اور قانون کے پرخچے اڑا دیئے ہیں اسلام آباد سے لاہور تک نواز شریف کی سکیورٹی کے لیے دس ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی نفری تعنات کرکے اپنی فرعونی حاکمیت کا ثبوت دے رہے ہیں ،پاکستان عوامی راج 24 اگست کو ظاہرپیر میں سرداردلشادخان رند کے ڈیرے پر تاریخ ساز جلسہ کرے گی جس میں این اے 194 اور پی پی 288 کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا۔
جمشید دستی