غازی یونیورسٹی میں بھی طالبہ سے زیادتی، دو اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج

غازی یونیورسٹی میں بھی طالبہ سے زیادتی، دو اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج
غازی یونیورسٹی میں بھی طالبہ سے زیادتی، دو اساتذہ کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے 2 اساتذہ نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق طالبہ نے الزام عائد کیا کہ اب دونوں اساتذہ اس کی چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ویڈیو بیان پرانا معاملہ ہے۔ ترجمان یونیورسٹی نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی، دونوں اساتذہ کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی  پر مقدمہ درج کرلیاگیا، ڈی پی او حسن افضل  کا کہنا ہے کہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ گدائی میں زیادتی کا مقدمہ درج  کر لیاگیا،مقدمے  میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے 2 اساتذہ کو نامزد کیا گیاہے،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ مئی کے مہینے میں پیش آیا تھا، ویڈیو گزشتہ روز سامنے آئی تو آج طالبہ سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کیا۔