شیخ حسینہ واجد کی بیٹی بھارت میں ہوتے ہوئے بھی ماں سے نہ مل پانے پر غمزدہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرار ہو کر بھارت چلی گئیں۔ بعد ازاں ان کی بیٹی صائمہ واجد بھی بھارت چلی آئیں تاہم اب تک ماں بیٹی کی ملاقات نہیں ہوسکی، جس پر دل گرفتہ صائمہ واجد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں بہت صدمے میں ہوں کہ ان مشکل حالات میں، میں اپنی والدہ کو گلے نہیں لگا پا رہی ہوں۔‘‘
Heartbroken with the loss of life in my country ???????? that I love. So heartbroken that I cannot see and hug my mother during this difficult time. I remain committed to my role as RD @WHOSEARO @WHO #HealthForAll #OneWHO
— Saima Wazed (@drSaimaWazed) August 8, 2024
اپنے ایکس اکائونٹ پر صائمہ واجد ایک پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’’میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔ اتنے مشکل وقت میں بھی میں اپنی ماں کو دیکھ نہیں سکتی اور انہیں گلے نہیں لگا سکتی۔‘‘رپورٹ کے مطابق ماں بیٹی کے بھارت میں موجود ہونے کے باوجود ملاقات نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب شیخ حسینہ واجد فرار ہو کر بھارت پہنچیں، اس وقت صائمہ واجدایک سیمینار میں شرکت کے سلسلے میں تھائی لینڈ میں موجود تھیں۔ صائمہ واجد اس وقت عالمی ادارہ صحت میں جنوب مشرقی ایشیاء ریجن کی ڈائریکٹر ہیں، جس کا ہیڈکوارٹرنئی دہلی میں واقع ہے۔ اس وجہ سے صائمہ واجد کا زیادہ تروقت بھارتی دارالحکومت میں گزرتا ہے۔