ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر سزائے موت کا قیدی بری

ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر سزائے موت کا قیدی بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت کے قیدی کو ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا ہے۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران مانی نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا۔ملزم عمران مانی کے وکیل رانا عبدالحمید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی بیوی گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئی مگر پولیس نے خاوند کو ہی مقدمے میں نامزد کر دیا۔ سزاے موت کے حکم کو کالعدم قرارد یا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -