حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش

حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش
حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ میں احتجاج پر اتفاق کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس وقت معاشی بحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جماعت اسلامی سے بات کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے پر تیار ہیں۔جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیاقت باغ کا جو معاملہ طے ہوا تھا اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔

+

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ لاکھوں نان فائلر کو فائلر بنانے کےلیے سسٹم لایا جا رہا ہے، بجلی بلوں پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، 200 یونٹ تک بجلی کے صارفین پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -