اے ٹی آر طیاروں کی تیاری 1981ءمیں شروع ہوئی ،200 آپریٹرز 100 ممالک میں 1500 طیارے چلارہے ہیں: رپورٹ

اے ٹی آر طیاروں کی تیاری 1981ءمیں شروع ہوئی ،200 آپریٹرز 100 ممالک میں 1500 طیارے ...
اے ٹی آر طیاروں کی تیاری 1981ءمیں شروع ہوئی ،200 آپریٹرز 100 ممالک میں 1500 طیارے چلارہے ہیں: رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اے ٹی آر ایئر کرافٹ فرانس میں تیار کیا جاتا ہے اور اس کی تیاری 1981ءمیں شروع ہوئی۔ یہ طیارہ دو یورپی اداروں کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔ جو ایئر بس گروپ اور ”لیونارڈو“ ہیں۔ اس وقت دنیا میں 1500 اے ٹی آر ہوائی جہاز اڑ رہے ہیں اور ان کو 200 آپریٹرز استعمال کر رہے ہیں اور ان کا تعلق دنیا کے 100 ممالک سے ہے۔ ایسا بولا جاتا ہے کہ ہر 8 سیکنڈ کے بعد دنیا میں کہیں نہ کہیں اے ٹی آر ہوائی جہاز یا تو لینڈنگ کرتا ہے یا ٹیک آف کر رہا ہوتا ہے۔

اے ٹی آر طیارے غیر محفوظ ،اعتراضات لگنے کے باوجود خریدا گیا،پی کے۔661 کے بلیڈ زائدالمعیاد تھے،مبشر لقمان نے پی آئی اے کا بھانڈا پھوڑ دیا

نوائے وقت کے مطابق  اے ٹی آر کمپنی دو طرح کے ایئر کرافٹ تیار کرتی ہے جن میں 70 سے 90 نشستوں والا اے ٹی آر 72 اور 50 نشستوں والا اے ٹی آر 42 شامل ہیں۔ ایئر لائنز ان ہوائی جہازوں کو فیول بچانے اور ان کی کارکردگی کے باعث استعمال کرتی ہیں۔ ایسے جہاز ریجنل روٹس پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں اے ٹی آر ایئر کرافٹس 28 ملین فلائٹ آور مکمل کر چکے ہیں۔ 5 ہزار فلائٹس روزانہ اڑتی ہیں۔ جہاز کو چھوٹے رن وے کی ضرور ہوتی ہے۔ رات گئے ”اے ٹی آر“ نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق اب تک ان حالات کا علم نہیں جس کے باعث ایئر کرافٹ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -