آئی اے کی کارروائی، خود کو وزیر کا مشیر ظاہر کرنے والا گرفتار

آئی اے کی کارروائی، خود کو وزیر کا مشیر ظاہر کرنے والا گرفتار
آئی اے کی کارروائی، خود کو وزیر کا مشیر ظاہر کرنے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے کرائم سیل نے لاہور اور فیصل آباد میں چھاپے مار کر وفاقی وزیر مملکت کنزیومر اینڈ افیئر کا جعلی مشیر بن کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنےو الے مرکزی ملزم سلامت علی چوہان کو لاہور اور اس کے ساتھی شبیر حسین کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔ ملزموں کے قہقہے سے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جعلی نوٹیفکیشن، لیٹر پیڈ سمیت دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے انکار کر دیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بعض افراد نے شکایت کی قرضہ دلانےا ور نوکریوں کے نام پر ان کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے جس پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نابھہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشیر سلامت علی چوہان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اپنی تعیناتی کا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جعلی لیٹر دیگر بوگس دستاویزات برآمد کرلیں۔

مزید :

لاہور -