جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے انکار کر دیا

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے ...
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کا کیس سننے سے معذرت کر لی ۔آج کیس کی مزید سماعت ہونا تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے زیر سماعت کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد کیس کو واپس چیف جسٹس انور خان کاسی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اسلام آبا دہائیکورٹ نے افتخار محمد چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم سنا دیا

یاد رہے اس سے قبل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2دسمبر کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلٹ پروف گاڑی 8دسمبر (آج ) عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ڈویژن بینچ نے گاڑی طلب کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -