مدیحہ رضوی کے دوسرے شوہر کون ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مدیحہ رضوی کے دوسرے شوہر کون ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
مدیحہ رضوی کے دوسرے شوہر کون ہیں ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی جس کی ویڈیوز  اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، اب ان کے دوسرے شوہر کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

آج نیوز کے مطابق مدیحہ رضوی کی شادی جنید علی پرویز سے ایک قریبی خاندانی تقریب میں ہوئی۔جنید علی پرویزکا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ ایک مصنف ہیں۔ ”کریزی ہارٹ“ تھامس ینگ کے تعاون سے جے پی کی پہلی کتاب کی اشاعت ہے۔انہیں  عام طور پر جے پی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ مشہور انگریزی شاعر / مصنف ہیں۔ جنید علی پرویز اپنے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں جہاں وہ خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنی تحریریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

مدیحہ رضوی سے شادی سے قبل جنید علی پرویز سنگل تھے، تاہم ان کا انسٹاگرام ماضی کی نامکمل محبت کی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ جے پی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مدیحہ رضوی کی مضبوط موجودگی کی جھلک بھی ملتی ہے  لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جنید پرویز کی ہر انسٹاگرام پوسٹ میں مدیحہ رضوی کی موجودگی کی جھلک موجود ہے۔ 

مزید :

تفریح -