میاں چنوں میں شادی کی تقریب کے دوران خواجہ سراء قتل
میاں چنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)میاں چنوں کے علاقے نوری سہاگ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میاں چنوں میں شادی کے موقع پر خواجہ سراء کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے نوری سہاگ میں شادی کے فنکشن کے دوران خواجہ سراء کو گولی مار دی گئی۔
گولی لگنے سے خواجہ سراء عمر عرف ناز موقع پر جاں بحق ہو گیا، خواجہ سراء عمر عرف ناز چشتیاں کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ رقص پسٹل سے گولی مار کر خواجہ سراء کو قتل کیا۔
مقتول کی لاش کو تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد تلمبہ ہسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔