سابق دیور نے طلاق یافتہ بھابھی کو قتل کردیا، افسوسناک خبر
کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقہ بغدادی میں سابق دیور نے طلاق یافتہ بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیل کے مطابق خاتون سیکیورٹی گارڈ کی شکایت کرنے نجی اسپتال آئی تھی، خاتون کی اسپتال میں موجودگی کی خبر ڈیوٹی سیکیورٹی گارڈ نے قاتل کو فون پر دی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کےاسپتال آتے جاتے سیکیورٹی گارڈ اسے تنگ کرتا تھا، خاتون سیکورٹی گارڈ کی شکایت کرنے اسپتال آئی تھی جہاں تعینات سیکورٹی گارڈ عبد الحفیظ نے قاتل ارباز کو فون پر خبر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز نے اسپتال کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر مفرور قاتل ارباز کی تلاش شروع کر دی، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔