ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر یوم تشکر

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر یوم تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر )ملک کی قابل ذکر20 بڑی دینی جماعتوں کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمدجے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ملت جعفریہ کے قائد علامہ ساجد علی نقوی اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیرجماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیر جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرارمسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے پیر ولی اللہ شاہ بخار،علی عمران شاہین م میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ، پیر اختر رسول قادری ، ذاکر الرحمن صدیقی ، مفتی عاشق حسین اور مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کو انکے کافرانہ ،غلیظ عقائد کی بناء پر آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینی آزاد کشمیر اسمبلی نے جہاں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا وہاں پر اپنا دینی و ایمانی فرض ادا کیا۔

اور اس طرح اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی تحفظ دیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں اس فیصلے کی خوشی میں تمام دینی جماعتیں جمعہ 9 فروری کو ملک بھر میں یوم تشکر منائینگی جس کے تحت ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں علماءِ کرام خطبات جمعہ میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آزاد کشمیر اسمبلی کے فیصلے پر بھرپور خراج تحسین پیش کرینگے جبکہ ملک مختلف شہروں میں اظہارِ تشکر کی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔