پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56 لاکھ روپے اخراجات کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر 56لاکھ روپے کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پارلیمنٹ لاجز میں غیرقانونی طور پر دکانیں چلانے کا معاملہ زیر بحث آیا، ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہمیں پتہ ہے یہ لوگ بغیر دستاویزات کے یہاں دکانیں چلا رہے ہیں، آئندہ جو بھی دکان کا ٹھیکہ لے گا وہ کنٹریکٹ کے تحت لے گا، پارلیمنٹ لاجز میں باتھ رومز کی صفائی کیلئے 5.6 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں، باتھ رومز پھربھی بہت گندے ہوتے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا آئندہ آپ خود چیک کرینگے، پارلیمنٹ لاجز کے باتھ رومز کی صفائی پرماہانہ ایک ملین سے زائدخرچ کر رہے ہیں۔
پارلیمنٹ لاجز

مزید :

صفحہ اول -