بخشالی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری

      بخشالی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی (نمائندہ پاکستان) مردان پولیس کی جانب سے آرپی او مردان شیر اکبر خان اور ڈی پی اومردان سجاد خان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس پی اپریشن مشتاق خان اورڈی ایس پی رورل انعام جان خان کی زیرسرپرستی میں ایس ایچ او تھانہ چورہ علی اکبر خان نے مختلف کاروائیوں میں منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور سود خوروں کو پابند سلاسل کیا، میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے تھانہ چورا کے ایس ایچ او علی اکبر خان کا کہنا تھاکہ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور انڈرپلے اور سود کا کاروبار کرنے والوں کے حوالے سے مردان پولیس کی پالیسی بالکل واضح ہے اس قسم کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروائیاں جاری رہیں گیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان کاروائیوں میں عوام بھی پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد موجود ان جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ علاقے کو جرائم سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ علی اکبر خان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔