نادرآباد: ریلوے پھاٹک کی جگہ اوور ہیڈ برج بنانے کی تیاریاں‘ سروے مکمل

نادرآباد: ریلوے پھاٹک کی جگہ اوور ہیڈ برج بنانے کی تیاریاں‘ سروے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ پنجاب ہائی وے نے نادرآبادکے قریب انڈسٹریل اسٹیٹ ریلوے پھاٹک کی جگہ اوورہیڈبرج بنانے کے لئے فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ نادرآبادسے بطرف عزیرہوٹل اوربطرف شیرشاہ حصول اراضی کے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

حوالے سے سروے مکمل کرلیاگیاہے۔اوورہیڈبرج کاابتدائی نقشہ تیار کیا جا رہاہے۔اس سلسلہ میں ذرائع کاکہناہے کہ اس سے قبل انڈسٹریل بورڈآف منجمنٹ نے ریلوے انتظامیہ سے درخواست کی تھی کی انڈسٹریل اسٹیٹ ریلوے پھاٹک کوختم کرکے اوورہیڈبرج بنادیاجائے تاکہ ریلوے پھاٹک کے دیرتک بندہونے کامعاملہ حتم ہوسکے تاہم جب ریلوے انتظامیہ کی طرف سے بورڈ آف منجمنٹ کوکہاگیاکہ اوورہیڈبرج پرآنے والی لاگت کی ادائیگی انہیں کرناپڑے گی توبورڈآف منجمنٹ نے اوورہیڈبرج کی تعمیرسے دستبرداری اختیارکرلی تھی۔اب ایکبارپھربورڈآف منجمنٹ نے پنجاب حکومت کے فنڈزسے نادرآبادکے قریب اوورہیڈبرج کی تعمیرکے منصوبہ پرکاغذی کاروائی شروع کروادی ہے۔
سروے مکمل