انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پرپی ٹی آئی کا یوم سیاہ، صوابی میں جلسہ

انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پرپی ٹی آئی کا یوم سیاہ، صوابی میں جلسہ
انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پرپی ٹی آئی کا یوم سیاہ، صوابی میں جلسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی کا یوم سیاہ، تحریک انصاف نے صوابی میں جلسہ کیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قافلے کے ہمراہ صوابی پہنچ گئے،علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کی کال پر یوم سیاہ منا رہے ہیں،پورے ملک میں پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ عوام بھی احتجاج کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کی نااہل حکومت نے پاکستان کے ہر ادارے کو تباہ کر دیا، 26 نومبر اور نو مئی کے واقعات میں ملوث حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے۔