سکول میں شادی ڈانس پارٹی کروانا سرکاری ملازم کو مہنگا پڑگیا،مقدمہ درج
مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالاکنڈ کے علاقہ میں سرکاری سکول میں اپنی شادی کے موقع پر رقص و سرور کی محفل سجانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مالاکنڈ کے علاقہ سرکاری سکول می اپنی شادی کے موقع پر سرکاری سکول میں ہی پرائیویٹ تقریب کا انعقاد کر دیا۔ امجد خان نامی درجہ چہارم کے ملازم نے رقص و سرور کی محفل سجائی تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے امجد خان سمیت 4افراد کے خؒاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل اپنی شادی کے موقع پر سرکاری پرائمری سکول میں رقص و سرور کی محفل سجائی تھی جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری عمارتوں میں نجی تقریبات پر مکمل پابندی ہے لیکن اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آئے جن میں بااثر افراد سرکاری املاک کو اپنی جاگیر سمجھ کر دھجیاں بکھیرتے ہیں جس پر انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔