موسیقار نذیر علی کی برسی پر ریڈیو پاکستان لاہور کا خصوصی فیچر نشر
لاہور(فلم رپورٹر)فلمی صنعت کے لازوال دھنوں کے خالق معروف موسیقار نذیر علی کی 14ویں برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کر کے لئے ریڈیو پاکستان لاہور نے خصوصی فیچر پروگرام نشر کیا گیا۔اس فیچر پروگرام میں مرحوم کی فنّی زندگی کے بارے میں دلچسپ اور معلوماتی گفتگو کے ساتھ ساتھ ان کی کمپوز کی گئی غزلیں اور گیتوں کو بھی شامل کیا گیا۔اس پروگرام کے پروڈیوسر ذیشان احمد ،معاون پروڈیوسر خورشید علی اور رائٹر محمد جاوید پاشا تھے۔
یاد رہے کہ نذیر علی 5جنوری2005ء کو جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔