مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، بلال اظہر کیانی کا دعویٰ

مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، بلال اظہر کیانی کا دعویٰ
مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، بلال اظہر کیانی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6 سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز روز کسی نئے منصوبے کا آغاز کرتی ہیں۔ اور انہوں نے صحت کے شعبے میں نمایاں کام کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ شہدا قوم کے ہیرو ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اور مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6 سال کی کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ 2018 سے 2022 کے دوران ہونے والے نقصان کو ریکور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات سمیت دیگر اقدامات جاری ہیں۔ پی ٹی آئی نے ملک کو کھنڈرات بنا دیا تھا۔

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے جرائم کی سزا ختم نہیں ہو گی۔ تاہم قومی معاملات پر کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔