تجارتی سہولیات معاہدے سے صنعتکارر و برآمدکنندگان استفادہ حاصل کرینگے،زاہد بخاری

تجارتی سہولیات معاہدے سے صنعتکارر و برآمدکنندگان استفادہ حاصل کرینگے،زاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)تاجر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے پاکستان کی جانب سے جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے پہلے بین الاقوامی تجارتی سہولیات معاہدے کی توثیق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سہولیات معاہدے سے صنعتکارر و برآمدکنندگان استفادہ حاصل کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی سہولیات سے آگاہی کیلئے اسلام آباد میں سیمینار اور صنعتکاروں و تاجروں کی اس میں شمولیت سے انہیں اس معاہدے سے آگاہی حاصل ہوئی ہے اور دنیا بھر میں تجارت کی راہ میں حائل مشکلات کے حل کیلئے راہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد بخاری نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولیات بارے معاہدے سے سرحدی طریقہ کار میں تیزی اور شفافیت میں بہتری آتی ہے جس سے بین الاقوامی تجاری سودوں کی لاگت میں کمی آتی ہے اور اس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔
دنیا بھر کے تمام ممالک کے اقتصادی ایجنڈا میں تجارتی سہولیات بڑی اہم ہوتی ہیں اور حقیقت ہے کہ پیداواری استعداد کی طری نقل و حمل کی مستعدی بھی اہم ترین ہوگی اس سے ملک معاشی طور پر ترقی کرے گا۔

مزید :

کامرس -