مسافر بس الٹنے سے 2 طالبعلم جاں بحق،وزیر اعلیٰ پنجاب کا گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جھنگ سرگودھا روڈ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 2 طالبعلم کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدوردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔