بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل حل کرینگے ، ایس ایم تنویر 

بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل حل کرینگے ، ایس ایم تنویر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے ایوان صنعت و تجارت بہاولپور کے صدر ذوالفقار احمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کے ترقیاتی مسائل اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے کے عمل پرپیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔وفد نے صوبائی وزیر صنعت وتجارت کو پراپرٹی، ایکسائز،ہائی وے ٹیکسز اور صنعتکاروں کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔۔صوبائی وزیر صنعت نے وفدکو بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویرنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انڈسٹریل اسٹیٹس کی کالونائزیش کے لئے عالمی معیار کے صنعتی انفراسٹرکچر کی فراہمی ضروری ہے۔ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر کارخانوں کی بندش مناسب نہیں محکمہ ایکسائز ٹیکسوں کی وصولی کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ 
صنعتکاروں کو سہولت اور عزت دے کر زیادہ ٹیکس حاصل کیا جاسکتا ہے۔سی ای او پیڈمک نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈ اسٹیشن کی تعمیر 6ماہ میں مکمل جبکہ گیس کنکشن دسمبر 2023میں فراہم کر دیئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائزنے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ڈیش بورڈ اور ایکسائز ایپ متعارف کرائی جارہی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،ڈی جی ایکسائز،سی ای او پیڈمک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

کامرس -