سوزوکی ویگن آر گاڑی خریدتے وقت فائلر اور نان فائلر کو کتنے روپے اضافی دینا ہو نگے؟

سوزوکی ویگن آر گاڑی خریدتے وقت فائلر اور نان فائلر کو کتنے روپے اضافی دینا ہو ...
سوزوکی ویگن آر گاڑی خریدتے وقت فائلر اور نان فائلر کو کتنے روپے اضافی دینا ہو نگے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی ویگن آر کمپنی کی مقبول کاروں میں سے ایک ہے، جو ’کے‘ سیریز1.0لیٹر انجن کے ساتھ آتی ہے اور اپنی کارکردگی اور فیول ایوریج کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ گاڑی تین مختلف ماڈلز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور ویکس ایل۔اے جی ایس میں آتی ہے۔
وی ایکس ایل میں پاور سٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ، بلیو ٹوتھ کے فیچر کے ساتھ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، یو ایس بی پورٹس اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔جولائی2024ءمیں ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت2 3لاکھ14ہزار روپے اور ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 34لاکھ 12ہزار روپے ہے۔اسی طرح گاڑی کے ٹاپ ماڈل ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 37لاکھ 41ہزار روپے ہے۔998سی سی انجن کی حامل یہ گاڑی خریدتے ہوئے نان فائلرز کو 2لاکھ روپے اور فائلرز کو صرف60ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

مزید :

بزنس -