دعا ہے نیا ہجری سال پاکستان، قوم اور عالم اسلامی کیلئے باعث رحمت و برکت ہو: مریم نواز

دعا ہے نیا ہجری سال پاکستان، قوم اور عالم اسلامی کیلئے باعث رحمت و برکت ہو: ...
دعا ہے نیا ہجری سال پاکستان، قوم اور عالم اسلامی کیلئے باعث رحمت و برکت ہو: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلامی سال کے آغاز پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے دعا کی کہ نیا ہجری سال پاکستان، پاکستانی قوم اور عالم اسلامی کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ نئے ہجری سال پر نبی پاکؐ  کی زندگی اور اُنکی تعلیمات سے سبق حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ تمام مسلمان معاشرے میں ہمدردی، انصاف، اتحاد اور رواداری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کا عہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسولؐ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے عظیم ساتھیوں کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ معرکہ کربلا ظلم کے مقابلے میں غیر متزلزل جرأت، قربانی اور ثابت قدمی کی مثال ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ دعا ہے کہ نیا ہجری سال ہمارے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔ اللہ تعالیٰ نئے ہجری سال میں فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی نصیب فرمائے۔ اسلامی سال نو کے آغاز پر بھائی چارے کے جذبے کو اپنائے اور ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کا عہد کریں۔