رمضان اور عید سپیشل ڈرامہ سیریل’’دیکھو چاند آیا‘‘نجی چینل سے آن ائیر

رمضان اور عید سپیشل ڈرامہ سیریل’’دیکھو چاند آیا‘‘نجی چینل سے آن ائیر
 رمضان اور عید سپیشل ڈرامہ سیریل’’دیکھو چاند آیا‘‘نجی چینل سے آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)رمضان اور عید سپیشل ڈرامہ سیریل’’دیکھو چاند آیا‘‘گزشتہ روز نجی چینل سے آن ائیر ہوگئی پہلی قسط کو ناظرین بے حد پسند کیا۔آئس میڈیا کی پیشکش پروڈیوسر اعجاز اسلم کے میگا پراجیکٹ کے نمایاں اداکاروں میں منظور قریشی،نوید رضا،ساجد حسن،فواد جلال،فاریہ حسین،بینا چوہدری،خالد انعم،ندا ممتاز،طاہر کاظمی،سنبل،جیا ،ماہم نظامی اور سارا خان شامل ہیں۔اس درامے میں فیصل قریشی ،حنا دلپذیر کان،یاسر مظہر اور عروسہ صدیقی بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔نجف بلگرامی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس ڈرامہ سیریل میں نوید رضا اور بینا چوہدری کی بے ساختہ اور جاندار اداکاری کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔45منٹ دورانیہ پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو دو حصوں میں دکھایا جائے گا پہلا حصہ یکم تا 25رمضان اور دوسرا عید ،ٹرو اور مرو کو پیش کیا جائے گا۔’’دیکھو چاند آیا‘‘کی رائٹر فریدہ مسرور ہیں۔

مزید :

کلچر -