جی ای نے پاکستان ریلویز کے ساتھ اپنا سمجھوتہ مکمل کر لیا

جی ای نے پاکستان ریلویز کے ساتھ اپنا سمجھوتہ مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر)پاکستان ریلویز اور جی ای ٹرانسپورٹیشن نے تین عشروں سے زیادہ عرصے کے دوران کامیابی سے اپنے تعلقات برقرار رکھے ہیں، اور آج کاا علان اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کے ریل انفرااسٹرکچر کو مزید ترقی دی جائے گی۔جی ای ٹرانسپورٹیشن پاکستان ریلویز کو ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں لوگوں اور سامان کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے 20 ایف ڈی ایلC20EMP انجن فراہم کرے گی۔کم وزن والے یہ انجن ،جو2,000 ہارس پاور طاقت کے ہیں مشکل راستوں پر چلنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔AC/DC استعمال کی صلاحیت کے حامل یہ انجن کھینچنے کی اس بے مثال طاقت کے حامل ہیں جوملک کے انتہائی دشور گزار شمالی علاقوں میں آپریٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔یہ لوکو موٹؤز بار برداری اور مسافروں کو لانے لے جانے کے کام آتے ہیں اور انھیں بنیادی طور پر کراچی اور لاہور کے درمیان استعمال کیا جائے گا، بعد میں پشاور اور کوئٹہ کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔یہ نئے انجن تیل اور کوئلہ کی سپلائی کے لیے وقف ہوں گے جس سے فیصل آباد اور ملتان کی کارو باری برادری کو ان اسٹیشنوں سے ایک ٹرین کے چلنے سے سہولت حاصل ہو گی ۔وفاقی وزیر پاکستان ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ" ہم ملک کے ویژن2025 پلان کے حصے کے طور پر ٹرانسپورٹیشن کے مقصد تک پہنچنے کے لیے مسلسل عظیم پیش رفت کر رہے ہیں" ۔انھوں نے کہا کہ" ریلویز ٹرانسپورٹیشن کی جدت اور علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں بہتری ،حکومت کے منصوبے کے اہم اجزا ہیں،اور ہمیں یقین ہے کہ جی ای کے ساتھ ہمارا تعلق ،ان مقاصد کے حصول میں مدد دے گا" ۔