ٹیکسی گروپ بارسلونا کا پہلی مسلمان کتالان  ممبر پارلیمنٹ  کے اعزاز میں افطار ڈنر

ٹیکسی گروپ بارسلونا کا پہلی مسلمان کتالان  ممبر پارلیمنٹ  کے اعزاز میں ...
ٹیکسی گروپ بارسلونا کا پہلی مسلمان کتالان  ممبر پارلیمنٹ  کے اعزاز میں افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا ( غفور احمد قریشی  )  "اسکیردا ریپبلیکانہ  دے کتالونیا تمام لوگوں کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے اور ہماری پارٹی میں امیگرنٹس اور مقامی لوگوں میں کسی کو کوئی برتری نہیں ، جو زیادہ محنت کرے گا وہ اتنا ہی زیادہ آگے جائے گا،جس کی واضع مثال میں آپ کے سامنے ہوں اور آج کتالونیا کی پہلی مسلمان ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے آج آپ کے ڈنر میں موجود ہوں " ان خیالات کا اظہار  پہلی مسلمان  کتالان پارلیمینٹیرین نجات  ڈریؤچ نے پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کے افطار ڈنر سے خطاب  کرتے ہوئے کیا-

اس موقع پر  سانتاکلوما مئیر کے امیدوار سام نیونس، سانت آدریا دے بسوس مئیر  کے امیدوار روبن اریناس ،بلدیہ بارسلونا کے قونصلر مارک ،چوہدری شہزاداکبر وڑائچ ،سفیان یونس ،چوہدری تجاوز وڑائچ اور اسپین میں پہلے ٹیکسی اسکول کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد مشتاق نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک  سے ہوا جس کی سعادت حافظ زیشان نے حاصل کی ۔چوہدری عمران گوندل اور بین الاقوامی معروف نعت خوان قدیر احمد خاں نے حمد اور نعت پڑھ کر دلوں کو منور کیا- اہتمام پر پاک بی سی این ٹیکسی گروپ کے آرگنائیزرز چوہدری تجاوز وڑائچ ،عمران گوندل ،صفدر ملہی،احسان الہی،ارشد پہلوان،عثمان وڑائچ،سلیمان وڑائچ،زمان وڑائچ اور راجہ یونس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔