پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثانہ ہیں ان کی فلاح وبہبود اولین ترجیح،مظہر اقبال
باڑہ (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر سے منظور شدہ خیبر پولیس کی 30 پولیس افسران و اہلکاروں میں 24 لاکھ روپے سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے گئے۔ ڈی پی او خیبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر پولیس فورس کی بہتری اور اہلکاروں کی مالی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ ہر مستحق اہلکار کو اس کا حق ملے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔