لاہور ہائی کورٹ ، موسم گرما تعطیلات کااعلان

لاہور ہائی کورٹ ، موسم گرما تعطیلات کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ لاہور اور اسکے بنچزملتان، راولپنڈی اور بہاولپورمیں یکم جولائی سے موسم (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا اور اسی طرح صوبہ بھر کی سیشن و سول عدالتوں میں یکم اگست سے ایک ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے مخصوص اور مختصر بنچز تشکیل دئیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تعطیلات کے دوران پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے سہہ پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے اور گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ ہوگا جبکہعیدالفطر کی تعطیلات کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں 10جون سے ماہ رمضان سے پہلے کے عدالتی اوقات کار نافذ العمل ہوں گے۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات سے قبل لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ لاہور اور اسکے بنچزملتان، راولپنڈی اور بہاولپور میں پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے سہہ پہر ڈھائی بجے تک ہوں گے اور ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے تک وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح سیشن و سول عدالتوں میں عدالتی اوقات کار صبحِ ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے اور ایک سے ڈیڑھ بجے تک وقفہ ہوگا جبکہ جمہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 12بجے تک ہوں گے۔
اعلان