حکومت نے امریکی قونصل جنرل کو خدیجہ شاہ تک رسائی دے دی

حکومت نے امریکی قونصل جنرل کو خدیجہ شاہ تک رسائی دے دی
حکومت نے امریکی قونصل جنرل کو خدیجہ شاہ تک رسائی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل کو  9 مئی واقعات کے الزام میں گرفتار خدیجہ تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق امریکی قونصلیٹ لاہور کے حکام کو وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری احکامات کے بعد خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے، وزارتِ داخلہ نے قونصلر رسائی کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ 

اس قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے۔ پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بےبنیاد ہیں۔

مزید :

قومی -