کوہاٹ ،مغوی لڑکا بازیاب ،4 اغواء کار گرفتار

کوہاٹ ،مغوی لڑکا بازیاب ،4 اغواء کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)کوہاٹ لاچی پولیس نے مغوی لڑکا بازیاب کرکے چار اغواکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔کاروائی خفیہ اطلاعات پر لاچی کے علاقہ سماری میں عمل میں لائی گئی۔اغواء کاروں کے خلاف تھانہ لاچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کوخفیہ طور پر اطلاع ملی کہ کوہاٹ سے ایک لڑکے کو اغوا کرکے تحصیل لاچی کے علاقہ سماری پایان میں واقع ایک مکان میں رکھا گیا ہے ۔ اس اطلاع کی تصدیق کے بعد فوری کاروائی ڈی ایس پی لاچی روخان زیب ، ایس ایچ او تھانہ لاچی طاہر نواز اور دیگر پولیس پارٹی پر مشتمل ایک خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اچانک کاروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز لاچی کے علاقہ سماری پایاں میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر علاقے کا محاصرہ کرلیا۔کاروائی کے دوران پولیس نے چار اغواکاروں ریاض ولد گل حسن سکنہ چمبئی،فضل کریم ولد ملک جان سکنہ ملک ہوٹل کوہاٹ،فیصل ولد خان محمد اور نعمان ولد غلام رفیق ساکنان سماری پایاں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مغوی لڑکے توفیق عمر ولد سید عمر ساکن کوہاٹ کو بازیاب کرالیا۔پولیس نے بازیاب ہونیوالے مغوی لڑکے اور اغواکاروں کو فوری طور پر تھانہ لاچی منتقل کردیا جہاں اغواء کی واردات میں ملوث چاروں اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔