لیموں کی کاشت مارچ   میں مکمل کر نے کی ہدایت

لیموں کی کاشت مارچ   میں مکمل کر نے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو فوری طور پر سٹرک ایسڈ، کیلشیم، پوٹاشیم، فولاد، فاسفورس، وٹامن اے، بی اور سی سے بھرپور کاغذی لیموں کی کاشت شروع کر کے مارچ تک مکمل کر نے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاغذی لیموں کی مارچ میں کاشت کیلئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔کیونکہ اس سے قبل درجہ حرارت کم ہونے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے تاہم عام فصلات اور پھلوں کی کاشت کیلئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے مناسب ہے۔
باغبانوں وکاشتکاروں کے نام پیغام میں محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ ساہیوال، ملتان،گجرات، سرگودھا، گوجرانوالہ، رحیم یار کان کے علاقے کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ پنجاب کے علاوہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بھی لیموں کامیابی سے کاشت کیاجا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -