خاتون تناؤ کی وجہ سے گر گئی، ہسپتال گئی تو ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

خاتون تناؤ کی وجہ سے گر گئی، ہسپتال گئی تو ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ زندگی کا ...
خاتون تناؤ کی وجہ سے گر گئی، ہسپتال گئی تو ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک 24 سالہ خاتون ایک سپر مارکیٹ میں گر گئی، ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ وہ صرف 'تناؤ' کا شکار ہے، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اسے دراصل سٹیج فور کا کینسر ہے۔

انڈیپنڈنٹ کے مطابق لیڈز سے تعلق رکھنے والی مولی ملہورن حال ہی میں گیلاپاگوس جزائر سے واپس آئی تھی جہاں اس نے علامات کا سامنا کرنا شروع کیا۔ ملہورن نے کہا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا  تھا  لیکن ڈاکٹروں نے اصرار کیا کہ یہ مسائل ان کے ذہن میں ہیں۔ لیکن جب وہ گر ی تو خاتون کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو اس کے دل اور پھیپھڑوں میں پھیلا ہوا 15 سینٹی میٹر کا  ٹیومر ملا،  اسے سٹیج فور نان ہڈکنز لمفوما کی تشخیص ہوئی ۔ مولی ملہورن کے مطابق 'یہ میری زندگی کی سب سے بری خبر تھی، میں یہ  بیان بھی نہیں کر سکتی ،  میں بس روئی اور چیخی ۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -