نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، سرکاری نوکریوں کا اعلان ہو گیا

نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، سرکاری نوکریوں کا اعلان ہو گیا
نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، سرکاری نوکریوں کا اعلان ہو گیا
سورس: Facebook/NHMPofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)  نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) نے سینکڑوں ملازمتوں کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے، امیدواران آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس میں گریڈ 15 تک کی 2ہزار331خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 7 کے جونیئر پٹرول افسر کی سب سے زیادہ 2100 خالی اسامیوں، گریڈ 15 کے اسسٹنٹ کی چار اسامیوں، گریڈ 14 کے اسٹینوٹائپسٹ کی 35، گریڈ 13 کے فوٹوگرافر کی 46، گریڈ 13 کے یوڈی سی کی 31، گریڈ 11 کے ایل ڈی سی کی 77 اور گریڈ 7 کے پیرا میڈیکل سٹاف کی 37 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔

حکومت کی منظوری کے بعد وزارت مواصلات مذکورہ اسامیوں پر آئندہ ہفتے سے بھرتی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرے گی، سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں والوں کو متعلقہ صوبوں میں ہی تعینات کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب پولیس میں بھی بھرتیوں کا اشتہار شائع کروا دیا گیا ہے، صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کانسٹیبلوں ، لیڈی کانسٹیبلوں، ڈرائیورز اور ٹریفک اسسٹنٹ کی گریڈ 7 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

امیدواران سب سے پہلے درخواست فارم حاصل کرنے کے لیے این ایچ ایم پی پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس لنک https://nhmp.gov.pk/careers پر جائیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تمام مطلوبہ معلومات کو درست طریقے سے پُر اور تمام مطلوبہ دستاویزات منسلک کررہے ہیں۔درخواست جمع کرانے کے بعد موٹروے پولیس کی طرف سے تصدیقی کال یا ٹیکسٹ میسج موصول کرنے کے لیے تیار رہیں۔اگر آپ تصدیق حاصل کرنے والے خوش قسمت امیدواروں میں شامل ہیں تو انٹرویو کے لیے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کر دیں۔

انٹرویو کے لیے اپنے ریکارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیوں کے ساتھ ساتھ اپنے جسمانی اور طبی ریکارڈ کے ساتھ تمام اصل دستاویزات ساتھ لانا یقینی بنائیں۔