ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں :رکن قومی اسمبلی قمرالسلام راجہ کا افطار ڈنر سے خطاب

ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں :رکن قومی اسمبلی قمرالسلام راجہ کا ...
 ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں :رکن قومی اسمبلی قمرالسلام راجہ کا افطار ڈنر سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(    ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما و ایم این اے قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں چک جلال دین میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادینگے جس کیلئے فنڈزکی فراہمی جلد شروع ہوجائیگی،عوام سے ہم ہروقت رابطے میں رہتے ہیں،چیئرمین یوسی89چوہدری ساجد محمود نے پروقارڈنر کااہتمام کیاان کی محبتوں کا خلوص دل سے شکرگزارہوں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بطورمہمان خصوصی چیئرمین یوسی89چوہدری ساجد محمود گجر کے ڈیرے پر انکی جانب سے منعقدہ افطارڈنرواستقبالیہ کی پروقارتقریب  کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

افطارڈنر میں ایم پی اے چوہدری عمران الیاس کے بھائی چوہدری کامران الیاس، میرے بھائی ممبر کینٹ بورڈ چوہدری شکور، ممبر کینٹ بورڈ ملک امجد اور سینئر رہنما ابرار خان،ملک قیس قیوم،صدر مسلم لیگ( ن) چک جلال دین راولپنڈی سردار قمر اقبال نے خصوصی طورپرشرکت کی جبکہ تقریب میں چوہدری شکور آف گرجا(چکونسلر)ملک اللہ بخش، فوکل پرسن یوسی 90ملک نزاکت،سابقہ کونسلر چوہدری لطیف،رمضان باجوہ،سابقہ کونسلر رضوان، سابقہ کونسلر پطرس بھٹی،سابقہ ضلع ممبر یونس، کونسلر حاجی الطاف، سابقہ کونسلر شمریز خان جدون،چوہدری رمضان، چوہدری وحید، چوہدری غضنفر، چوہدری اقبال، فضل اکبر خان،سابقہ کونسلر شوکت ملک،سابقہ چیئرمین زکو کمیٹی محمد آذاد جنجوعہ،سابقہ چیئرمین زکو کمیٹی یسین،سابقہ کونسلر چنگیز خان اعوان،سابقہ کونسلر مرزا بیگ،سابقہ کونسلر راجہ جہانگیر،سابقہ کونسلر جہانگیر ستی، امیدوار کونسلر ٹھیکیدار شبیر، چوہدری حاجی سردار، چوہدری خالد، چوہدری قمر شاھین، چوہدری سجاد، چوہدری باسط، چوہدری طارق،چوہدری مجتبی، چوہدری مرتضی، زبیر بھائی جان اور عمر بادشاہ خان، راجہ کامران عرف کامی، زین مشتاق، تورا خان سمیت علاقے کے معززین شامل تھے۔