پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپاکر برطانیہ سمگل کرنیوالے ملزم کو 8 سال کی سزا

پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپاکر برطانیہ سمگل کرنیوالے ملزم کو 8 سال کی ...
پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپاکر برطانیہ سمگل کرنیوالے ملزم کو 8 سال کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔
بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔