موسم بدلتے ہی شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع، رابطہ پل گر گیا، ایمرجنسی نافذ

موسم بدلتے ہی شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع، رابطہ ...
موسم بدلتے ہی شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع، رابطہ پل گر گیا، ایمرجنسی نافذ
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنزہ (ویب ڈیسک) موسم گرم ہوتےہی ہنزہ کےعلاقےحسن آبادمیں شیشپر گلیشیئر  میں بننے والی جھیل سے  پانی کا اخراج شروع ہوگیا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گرگیا جس کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ 

ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور دباؤ کے باعث شاہراہ قراقرم سے آبادی کو ملانے والا حسن آباد پل گر گیا جبکہ شاہراہ قراقرم کا آدھا کلومیٹرکا حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حسن آبادگاؤں میں خطرے کے باعث تین گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔